کتابچہ
عشقِ وطن اور جہدِ مسلسل سے وابستہ بلوچ عورتوں کے نام” کے عنوان سے شائع ہونے والے اس کتابچے کی رونمائی ایک اہم سنگ میل ہے، جو بلوچ خواتین کی جہدوجہد،مزاحمت، محنت، عزم اور تحریک میں قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ کتابچہ نہ صرف بلوچ عورتوں کی تاریخ و ثقافت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کے مختلف پہلوؤں، جدوجہد اور وطن سے محبت کو بھی سامنے لاتا ہے۔ ان خواتین کی قربانیاں، جنہوں نے ہر دور میں اپنے وطن کی بقا اور ترقی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کیں، ہمارے لیے ایک عظیم تر تحفہ ہیں۔ یہ کتابچہ ان کی کہانیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا ایک قدم ہے تاکہ بلوچ خواتین کے عزم اور جذبے کو سراہا جا سکے اور ان کی خدمات کو قدر دی جا سکے۔ ہم سب کو ان کے سفر کا حصہ بن کر انہیں عزت دینا اور ان کی جدو جہد کی قدر کرنا ضروری ہے۔
بلوچ وومن فورم کی جانب سے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ خواتین کی جدوجہد کے حوالے سے ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے۔ اس کتابچے کو پی ڈی ایف میں حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔ شکریہ